ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دستور بچاؤ،شہریت بچاؤ مہم؛ 23 سے 30 جنوری تک مختلف پروگراموں کے ذریعے چلائی جائے گی مہم

بھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دستور بچاؤ،شہریت بچاؤ مہم؛ 23 سے 30 جنوری تک مختلف پروگراموں کے ذریعے چلائی جائے گی مہم

Thu, 23 Jan 2020 20:39:13    S.O. News Service

بھٹکل:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی طرف سے ملک گیر سطح پر23جنوری سے 30جنوری تک  منائی جارہی ’دستور بچاؤ:شہریت بچاؤ‘ مہم  کی مناسبت سے مرحلہ وار مختلف کاموں کو انجام دینے کا  ڈبلیو پی آئی اترکنڑا ضلع صدر ڈاکٹر نسیم خان نے اعلان کیا۔

پریس کانفرنس میں مہم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مہم کے دوران فولڈروں کی تقسیم ، پوسٹرس کو چسپاں کرنا، گھر گھر ملاقات، کینڈل مارچ;">سمیت 26جنوری کو شمس الدین سرکل پر انسانی زنجیر ، 30جنوری کو تحصیلدار دفترکے سامنے ستیہ گرہ اور 31جنوری کو نوائط کالونی میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ 

اس موقع پر انہوں نے عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کرنےکی اپیل کی ">ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ضلع سکریٹری آصف، ریاستی کمیٹی کے ممبر محمد یونس رکن الدین ، ابوالاعلیٰ برماور، عبدالمجید کولا وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: